نئی دہلی،4؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کینیا کے سابق وزیر اعظم رائیلا اوڈنگا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے منگل کو ملاقات کی۔مسٹر اوڈنگا کینیا میں حزب اختلاف کے لیڈر ہیں۔
مسٹر مودی نے مسٹر اوڈنگا کے ساتھ ایک دہائی قبل ہوئی ملاقات کو یاد کیا جب وہ گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر کینیا کے دورے پر گئے تھے۔
مسٹر اوڈنگا نے بھی سال 2009 اور 2012 میں اپنی ہندوستان کیدوریکویاد کیا۔دونوں لیڈران ہندوستان اور کینیا کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں ہوئی پیش رفت اور باہمی مفادات سے منسلک علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں لیڈران ہندوستان اور کینیا کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں ہوئی پیش رفت اور باہمی مفادات سے منسلک علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔